Official Web

بے نامی جائیداد کا معاملہ، شاہ رخ خان کیخلاف کارروائی شروع

ممبئی:  بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے بے نامی جائیداد کے معاملے میں مشہور اداکار شاہ رخ خان کیخلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس محکمہ نے اس فیصلہ کو چیلنج کر دیا ہے جس میں شاہ رخ خان پر بے نامی جائیداد کے الزامات کو خارج کر دیا گیا تھا۔ انکم ٹیکس محکمہ نے گزشتہ سال شاہ رخ خان کے علی باغ کے بنگلے کو ضبط کیا تھا۔

2016ء میں قانون کے تحت بے نامی جائیداد کو ضبط کیا گیا تھا لیکن ایک ماتحت ادارے نے انکم ٹیکس کے کیس کو خارج کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو ریلیف دیدیا تھا لیکن اب اس معاملہ کو انکم ٹیکس محکمہ نے پھر سے چیلنج کر دیا ہے اور بے نامی اپیلیٹ ٹریبیونل میں چیلنج کیا ہے۔

اب اس معاملہ کی سماعت کی جائے گی جس کے بعد فیصلہ آنے پر طے ہوگا کہ حقیقت میں یہ جائیداد بے نامی تھی یا نہیں؟ اگر یہ طے ہو جاتا ہے کہ یہ بے نامی جائیداد تھی تو شاہ رخ خان کے ساتھ ایسے کئی دیگر پروموٹر ہیں جن کو سات سال کی سزا اور املاک کی مارکیٹ قیمت کا 25 فیصد تک پیسہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

%d bloggers like this: