Official Web

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے تکنیکی امور طے پاگئے

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کے تکنیکی امور طے پا گئے ہیں۔

واہگہ اٹاری بارڈر کے نو مین زون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کے تکنیکی امور کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے جس میں دونوں ملکوں کے ماہرین پر مشتمل وفود نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں ممالک نے منصوبے سے متعلق تکنیکی امور پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ملکوں نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہیں اور راہداری سڑک کے اطراف اپنےعلاقے میں خاردار باڑ لگا لی ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے سڑک کی اونچائی سمیت امور بھی طے کرلئے ہیں۔ کرتار پور راہداری مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین سروے کی رپورٹس اپنی حکومتوں کو جمع کرائیں گے اور سروے رپورٹس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: