Official Web

فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف حکم امتناعی جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ فلم کے ٹائٹل، ڈائیلاگ، کردار اور نام کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے حکم امتناع کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم بنائی، لیجنڈ آف مولا جٹ میں ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ استعمال نہیں کیے جا سکتے۔

عدالت نے مذکورہ درخواست منظور کرتے ہوئے فلم مولا جٹ کا ٹائٹل، ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

%d bloggers like this: