Official Web

ہائیکورٹ: سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔

سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سیشن جج ساہیوال کی جانب سے انکوائری رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا جوڈیشل کمیشن ہم نے نہیں بنانا آپ دلائل دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں، رپورٹ واپس لے جائیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جب سانحہ ساہیوال ہوا تو کس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنا تھا، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تو اسکی بھی دی جا سکتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کوئی قانون ہے جس کے مطابق ہم کمیشن بنانے کا حکم دیں ؟۔