Official Web

انڈے زیادہ کھانے سے دل کا دورہ پڑنے خطرہ، طبی ماہرین

لاہور:  امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انڈے کا روزانہ استعمال موت کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔

 

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈا کھانے سے دل کا دورہ پڑنے کے خطرات میں سترہ فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

تیس ہزار افراد پر ہونے والی تحقیق میں کولیسٹرول کے اثرات کو نوٹ کیا گیا تاہم تحقیق پر کئی ماہرین نے تنقید کی ہے اور انڈے کو انسانی صحت کے لیے مفید قرار دیا ہے۔