Official Web

گورنر ہاؤس کراچی میں پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

کراچی:  تقریب کے دوران گورنر عمران اسماعیل نے کھلاڑیوں کو اجرک کا تحفہ دیا۔

پی ایس ایل فور کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی اورآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے بھی گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

گورنر عمران اسماعیل نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اجرک اورسندھی ٹوپی کا تحفہ دیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔