Official Web

ورزش کیلئے عمر کی قید نہیں، جسمانی صحت بہتر بنائیں، ماہرین

2

واشنگٹن:  امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کسی بھی عمر میں ورزش کر کے جسمانی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق کبھی ورزش نہ کرنے والے افراد بھی ساٹھ سال کی عمر میں ورزش کر کے صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ہر ہفتے کم از کم ایک سو پچاس منٹ کی تیز چہل قدمی یا پچھتر منٹ کی سخت ورزش کو عادت بنانا ضروری ہے۔